۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا زاہدین تقوی کو برادر بزرگ کے انتقال کا صدمہ

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں مشغول تحصیل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا زاہدین تقوی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کے بڑے بھائی اور مولانا عابدین تقوی صاحب کے فرزند انتقال فرماگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم میں مشغول تحصیل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا زاہدین تقوی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کے بڑے بھائی اور مولانا عابدین تقوی صاحب کے فرزند انتقال فرماگئے ہیں۔مرحوم کی عمر ۴۵ سال تھی اور کل رات ہارٹ اٹیک کے سبب آچانک دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

اس موقع پر مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی دہلی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت حق ہے اور سب ہی کو اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے مگر جب کسی جوان کے ارتحال کی خبر سنتے ہیں تو دل قابو سے باہر ہوجاتا ہے۔ آج صبح جب موبائل اٹھا کر دیکھا تو خانوادہ علم و فضل میں صف ماتم کی خبر سامنے آئی یقینا مولانا عابدین صاحب تقوی نوراللہ مرقدہ الشریف کے فرزند ساجدین تقوی اور مولانا زاہدین صاحب مقیم قم المقدسہ کے بھائی کے انتقال کی خبر سے پھندیڑی سادات و باسٹہ بجنور کے مؤمنین بہت غمگین ہیں۔

میں مرحوم کے خانوادہ خصوصا مولانا زاہدین صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ سے دعا گوہوں کہ پالنے والے مرحوم کے درجات بلند فرما، ان کے گنہان کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرما، جوار معصومین میں جگہ عنایت فرما اور شہدا و صالحین میں شمار فرما آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .